وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کوبے چک بجوات گائوں میں میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں بہت جلد مزید ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ریاستی اداروں کو تباہ کر دیا تھا، موجودہ حکومت ان اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ بدھ کو یہاںکوبے …

سیالکوٹ ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں بہت جلد مزید ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ریاستی اداروں کو تباہ کر دیا تھا، موجودہ حکومت ان اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ بدھ کو یہاںکوبے چک بجوات گائوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام حکومت کے حوالے سے قانون سازی صوبے کے عوام کی خواہشات کی عکاس ہے، صوبائی حکومت اس طرح کی قانون سازی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کر رہی ہے، (ن) لیگ کے حکمرانوں نے تخت لاہور پر قبضہ کرکے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اور قومی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بغیر کسی سمت اور ترجیحات کے چل رہی ہے، سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی ترجیحات طے کرے۔ سندھ میں ایڈز کی بیماری کے حوالے سے صورتحال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ایڈز کو کنٹرول کرنے میں تو ناکام رہی ہے اور اب پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایڈز کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ سندھ پر توجہ مرکوز کرے اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply