وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، تحریک انصاف بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے، ہم قوم کو ان لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے …

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، تحریک انصاف بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے، ہم قوم کو ان لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 23 سالہ جدوجہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھرنے کے دوران اسلام آباد میں لاٹھیاں کھائیں اور آج وہی انتظامیہ ہمیں سلوٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ اور پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑنے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر طنز کرنے والے آج اکٹھے ہو چکے ہیں۔ ان پر پی ٹی آئی کے خوف سے لرزا طاری ہے یہ سیاسی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں حالیہ الیکشن میں تمام جماعتیں پی ٹی آئی کے مخالف امیدوار کو سپورٹ کر رہی تھیں لیکن عوام نے بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو جتوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے طویل سیاسی سفر میں کچھ رہنما اصول وضع کیے۔ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، تحریک انصاف بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ احتساب کے ادارے بلاخوف وخطر اس عمل کو منتطقی انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو ان لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔ عمران خان نیا پاکستان بنانے کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کا قانون منظور ہو چکا ہے’ تحریک انصاف کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply