اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کی جماعت نے غریبوں کے پلے چھوڑا کیا ہے جو اب انکے حقوق چھین لینے کے نعرے لگا رہے ہیں،مالِ حرام بچانے کیلئے سندھ اور پنجاب کی لکیریں کھینچنا شرمناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے،جونیئر زرداری فکر نہ کریں پنجاب میں بھی "بھل صفائی" جاری ہے۔بدھ کو بلاول کی تقریرپر وفاقی …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کی جماعت نے غریبوں کے پلے چھوڑا کیا ہے جو اب انکے حقوق چھین لینے کے نعرے لگا رہے ہیں،مالِ حرام بچانے کیلئے سندھ اور پنجاب کی لکیریں کھینچنا شرمناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے،جونیئر زرداری فکر نہ کریں پنجاب میں بھی "بھل صفائی” جاری ہے۔بدھ کو بلاول کی تقریرپر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب کو چراگاہ بنانے والے بدہضمی کا شکار ہوکر اہل و عیال سمیت کسی "معالج” کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کے والد نے اس قوم کے مزدوروں اور غریبیوں کے حقوق چھین کر "جعلی اکاؤنٹس” کا جال بنایا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے غریب مزدوروں، کسانوں اور ہاریوں کے سر پر بلاول نے "پھوپھو” کی قیادت میں مراد علی شاہ اور آغا سراج درانی جیسے کردار مسلط کئے'”شرجیل میمنوں” اور "ڈاکٹر عاصموں” جیسے کئی آلہ کار بھی لوٹ مار کی اس بہتی گنگا سے سیراب ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے اور بلاول امیر سے امیر تر،آج مزدور اور متوسط طبقہ تحریک انصاف کی شکل میں اقتدار میں ہے تو بلاول شدید گھبراہٹ میں مبتلا ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کو بلاول کی جماعت نے "عزیر بلوچوں” اور "راؤ انواروں” کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، روشنیوں کے اسی شہر کے ہسپتالوں میں نشوہ جیسے درجنوں نونہالوں کو موت کی اندھی نگری میں دھکیلا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے نہ ہی پنجاب کے لٹیروں کو کوئی رعایت ملے گی،جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے ہیں اسے کٹہرے میں آنا ہوگا۔







