وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے تاہم انہوں نے کوئی ایک معیاری یونیورسٹی قائم نہیں کی۔ عمران خان کی طرف سے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے فیصلے پر ان کا شکرگزار ہونا چاہیے' وزیراعظم ہائوس کو بطور یونیورسٹی استعمال کرنے کے لئے سی ڈی اے کے بائی لاز میں …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے تاہم انہوں نے کوئی ایک معیاری یونیورسٹی قائم نہیں کی۔ عمران خان کی طرف سے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے فیصلے پر ان کا شکرگزار ہونا چاہیے’ وزیراعظم ہائوس کو بطور یونیورسٹی استعمال کرنے کے لئے سی ڈی اے کے بائی لاز میں ترمیم کی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مہناز اکبر عزیز کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ آئی سی ٹی کے رہائشی علاقہ میں یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت کے لئے سی ڈی اے میں کوئی قواعد و ضوابط نہیں ہیں۔ سی ڈی اے کی جانب سے ریڈ زون میں یونیورسٹی کے قیام کی سی ڈی اے کی جانب سے ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے تین بار وزیراعظم بن کے کیا کوئی عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے۔ وزیراعظم ہائوس کی انونٹری سی ڈی اے نہیں تعمیرات عامہ کے پاس ہے۔ وزیراعظم ہائوس کو بطور یونیورسٹی استعمال کرنے کے لئے سی ڈی اے کے بائی لاز میں ترمیم کی جائے گی۔ وہ وزیراعظم ہائوس جو ماضی میں شاہ خرچیوں کا مرکز تھا اب معیاری تعلیم کا معراج ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply