پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے بتایا ہے کہ اگست 2018ء سے جنوری 2019ء کے دوران ملکی قرضوں میں خالص اضافہ 1514 ارب روپے جبکہ غیر ملکی سرکاری قرضوں میں اضافہ 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ٹیکس انتظامی اصلاحات منصوبہ …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے بتایا ہے کہ اگست 2018ء سے جنوری 2019ء کے دوران ملکی قرضوں میں خالص اضافہ 1514 ارب روپے جبکہ غیر ملکی سرکاری قرضوں میں اضافہ 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ٹیکس انتظامی اصلاحات منصوبہ 2011ء کے آخر تک بند کردیا گیا۔ اس کی جگہ پر نیا پروگرام لایا جارہا ہے۔ شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگست 2018ء سے جنوری 2019ء کے دوران ملکی قرضوں میں خالص اضافہ 1514 ارب روپے رہا جبکہ اس دوران غیر ملکی سرکاری قرضوں میں 635 ملین ڈالر کا خالص اضافہ رجسٹر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2008ء میں 6216 ارب روپے تھا’ 2014ء میں یہ قرضہ 14251 ارب اور 2018ء میں 24950 اور موجودہ دور میں 27886 ارب روپے ہے۔ شیر اکبر خان کے سوال کے جواب میں زین قریشی نے بتایا کہ سو روپے کے فون کارڈ پر 50 فیصد ٹیکس کٹوتی نہیں کی جارہی۔ سپریم کورٹ نے 25 اپریل 2019ء کو موبائل فون پر ٹیکس بحال کر دیئے ہیں۔ حکم نامہ کی نقل کا انتظار ہے تاہم موبائل کارڈز پر ٹیکسوں کو مزید منطقی بنانے کے لئے یہ معاملہ آئندہ مالیاتی بل میں زیر غور آئے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply