اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ترقی کا سفر فاٹا سے شروع کر دیا ہے، تیراہ، مہمند، باجوڑ اور دیگر قبائلی اضلاع کے دورے کئے ہیں کیونکہ انہیں قبائلیوں کے درد کا پتہ ہے، جب یہ اسمبلی بنی تو شور کیاگیا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے، اب شہباز شریف …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ترقی کا سفر فاٹا سے شروع کر دیا ہے، تیراہ، مہمند، باجوڑ اور دیگر قبائلی اضلاع کے دورے کئے ہیں کیونکہ انہیں قبائلیوں کے درد کا پتہ ہے، جب یہ اسمبلی بنی تو شور کیاگیا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے، اب شہباز شریف بھاگ گئے ہیں، شہباز شریف کے پاس ٹرانزیکشنز کا جواب نہیں، میں نے احسن اقبال سے پانچ سوال پوچھے تھے جس کا جواب انہوں نے آج تک نہیں دیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، وزیراعظم قبائلی اضلاع کے دورے پر ہیں، قبائلی عوام نے دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، اب وقت آ گیا کہ ان کو گلے لگایا جائے،وزیر اعظم عمران خان نے ترقی کا سفر فاٹا سے شروع کر دیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کے پیسوں پر چوری کا بازار گرم تھا، جب یہ اسمبلی بنی تو شور کیاگیا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے، اب شہباز شریف بھاگ گئے ہیں، شہباز شریف کے پاس ٹرانزیکشنز کا جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بھائی کی کرپشن کا دفاع کرنے کے لئے دوسرے بھائی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین لگوا دیا، قوم ان کے جرائم کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جب اسمبلی بنی تب شور مچایا گیا کہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئر مین بنائیں ورنہ ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، پھر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے تک ایوان کا بائیکاٹ کیا گیا، اس کے بعد سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک کارروائی نہ چلنے دی گئی، یہ ایوان چلنے ہی نہیں دینا چاہتے، یہ لوگ قوم کے ساتھ بھی مذاق کر رہے ہیں مگر جس جس نے ملک کو لوٹا انکا احتساب ہو کر رہے گا ، شہباز شریف نے اپنی مرضی سے بلدیاتی نظام چلایا، مگر تحریک انصاف کی حکومت سیاسی ، انتظامی اور بلدیاتی اختیارات آئین کے تحت دینا چاہتی ہے ۔ احسن اقبال آج کہہ رہے ہیں کہ سارے پراجیکٹ انہوں نے بنائے، کل کو کہیں گے کہ قرارداد پاکستان بھی انہوں نے پیش کی۔ قوم احسن اقبال کو سنجیدہ نہیں لیتی۔







