معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں کے سب سے زیادہ دورے کئے اور قبائلی عوام کو پیار و محبت کے ساتھ سینے سے لگایا، جن علاقوں میں بارود کی بو آتی تھی، آج وہاں پھولوں کی خوشبو مہکنے لگی ہے۔ جمعرات کو اپنے …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں کے سب سے زیادہ دورے کئے اور قبائلی عوام کو پیار و محبت کے ساتھ سینے سے لگایا، جن علاقوں میں بارود کی بو آتی تھی، آج وہاں پھولوں کی خوشبو مہکنے لگی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک کی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا امن بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے جس استقامت، جرأت، صبر اور عظیم جذبہ حب الوطنی سے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا، آج انہیں آئینی و جمہوری حقوق، ترقی و خوشحالی کی صورت میں پھل ملنے کا وقت آ گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply