وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

پشاور ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم پر وزارت نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچائو ہوگا، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔ وہ جمعرات کو مہمند ڈیم …

پشاور ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم پر وزارت نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچائو ہوگا، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔ وہ جمعرات کو مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، مہمند کے قبائلی علاقے کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 54 سال پرانا منصوبہ ہم مکمل کر رہے ہیں، اندرونی و بیرونی طاقتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم پر وزارت آبی وسائل نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے، مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچائو ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 128 لوگوں کی بجائے صرف 6 لوگوں سے وزارت چلا رہے ہیں۔ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ 40 سال حکومتوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا لیکن ڈیم نہیں بنایا، پاکستان کے عوام غیور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ داسو ڈیم میں تاخیر کی وجہ سے روزانہ 36 کروڑ کا نقصان ہوتا ہے، وزیر اعظم کے احساس وژن کے تحت 10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا رہا ہوں، اس کے لیے نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کا کوئی پیسہ استعمال ہوگا، تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیر اس طرح اپنی جیب سے غربت مٹانے کے لئے کوشاں ہے، اس کے بعد نوکریوں کا یہ سلسلہ کراچی کے باقی حصوں اور پورے پاکستان تک پھیلے گا، یہ نوکریاں ڈیم کے منصوبوں سے پیدا ہونے والی نوکریوں سے الگ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply