سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں اظہار خیال

آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ملک کی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوامی مسائل کو حل کرنے اور عام آ دمی کی معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، موثر قانون سازی کے لئے قومی اسمبلی اور صوبائی …

آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ملک کی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوامی مسائل کو حل کرنے اور عام آ دمی کی معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، موثر قانون سازی کے لئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں قریبی رابطوں کا ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں اور دیگر عوامی مفادات کے منصوبوں میں عوامی نمائندوں کی رائے کو شامل کیا جائے۔ موجودہ پارلیمنٹ عام آدمی کے معیارِ زندگی بہتر بنانے اور ملک سے بیروزگاری، غربت، دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں اور موسمی تغیرات کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کا ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں موجودتمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک با صلاحیت اور بے لوث سیاسی رہنماء ہیں ان کی قیادت میں صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان کی کارروائی کو غیر جانبداری اور خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار کو سر اہا۔ پنجاب حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے جامع پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پنجاب کی موجودہ حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی نمائندئے اپنے علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہوتے ہیں ترقیاتی کاموں میں ان کی رائے کا شامل ہونا ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply