چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے 2 اور 3 اپریل کو ہونے والے اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ساجد خان کی جانب سے پیش کیا گیا آئینی (ترمیمی) بل 2019ء (آرٹیکل 51 اور …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے 2 اور 3 اپریل کو ہونے والے اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ساجد خان کی جانب سے پیش کیا گیا آئینی (ترمیمی) بل 2019ء (آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کا بل) محرک کی عدم موجودگی کے باعث اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے پیش کئے گئے آئینی (ترمیمی) بل 2019ء (آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم) پر تفصیلی غور و خوض کے بعد اسے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ رواں ماہ کی 8 تاریخ تک فاٹا میں الیکشن کے لئے شیڈول جاری کرے۔ اس کے بعد کمیٹی اس بل کو منطقی انجام تک پہنچا سکے گی۔ وقت کی قلت کے باعث کمیٹی نے رانا ثناء اﷲ خان کی جانب سے پیش کئے گئے آئینی (ترمیمی) بل 2019ء (آرٹیکل 1، 51، 59، 106، 154، 175A، 198 اور 218 میں ترمیم) اور رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی جانب سے پیش کئے گئے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف ملیکا بخاری، ارکان قومی اسمبلی عطاء اﷲ، لال چند، احسان اﷲ ٹوانہ، رانا ثناء اﷲ خان، محمود بشیر ورک، عثمان ابراہیم، خواجہ سعد رفیق، سعد وسیم، سید حسین طارق، نفیسہ شاہ، سید نوید قمر، عالیہ کامران اور محسن داوڑ کے علاوہ وزارت قانون و انصاف، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply