وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان اور قوم کو مبارکباد

لاہور۔2 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آج اہم دن ہے،مہمند ڈیم پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ 51 سال کے بعد پہلے بڑے ڈیم کی تعمیر پاکستان تحریک انصاف کا اعزاز ہے۔انہوںنے کہا کہ …

لاہور۔2 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم عمران خان اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آج اہم دن ہے،مہمند ڈیم پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ 51 سال کے بعد پہلے بڑے ڈیم کی تعمیر پاکستان تحریک انصاف کا اعزاز ہے۔انہوںنے کہا کہ مہمند ڈیم کی تکمیل سے پینے کیلئے پانی بھی میسر ہوگا۔مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں کمی آئے گی۔ڈیم میں پانی ذخیرہ ہونے سے زراعت کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply