حضرو ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ومشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت دے کر جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرینگے حلقہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں سوئی گیس،بجلی،نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کے حل …
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت دے کر جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا،ملک امین اسلم

مزید خبریں
حضرو ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ومشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت دے کر جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرینگے حلقہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں سوئی گیس،بجلی،نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔ا ان خیالات کا اظہار انہوںنے کامرہ ،قطبہ ودیگر دیہاتوں کو سوئی گیس کے افتتاح کے بعد منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا افتتاح سے قبل مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کامرہ موٹروے کے دفتر کے سامنے پودا لگا اس موقع پرملک اعجاز، حاجی مشتاق میر ،محمود خان ،ملک ثمر عباس ،اشفاق خان ،سرفراز ڈار،جاوید خان ،زاہد زمان خان ،ملک سرفراز ،نور خان ،شوکت محمود بٹ ،فرخ سیر مغل ،امتیاز حسین ،حاجی دائودکے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات ومحکمہ سوئی گیس کے افسران موجود تھییا ملک امین اسلم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھرسے بھرپور حصہ لیں گے اور ضلع بھر سے اپنے امیدوار سامنے لائیں گے اور ان کو کامیابی سے ہمکنا رکرینگے کیونکہ حلقہ کے عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کو تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت آج ملک پر اتنا قرض چھوڑ کر چلے گئے ہیں کہ ملک چلانا نا ممکن تھا لیکن عمران خان نے چیلنج سمجھ کر ملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو دوبارہ کنارے لگانے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشاں ہیں انہوںنے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں سوئی گیس کے کم پریشر اور فراہمی کامرہ ،قطبہ ودیگر محلقہ دیہاتوں کا پرزو ر او ر دیرینہ مطالبہ تھا جس کو آج پورا کر دیا گیا دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھا کر حلقہ کے عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرینگے اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، میرے ڈیرہ اور دفتر کے دروازے حلقہ عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔







