اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خود ساختہ جلاوطنی پر باہر چلے گئے ،دوسرا بھائی بیماری کی آڑ میں جانے کی تیاری کر رہا ہے،لہذا آج وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے' عمران خان ہی پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے' وزیر اعظم ملک کے تمام اداروں …
معاون خصوصی وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ریڈیو پاکستان میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) معاون خصوصی وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خود ساختہ جلاوطنی پر باہر چلے گئے ،دوسرا بھائی بیماری کی آڑ میں جانے کی تیاری کر رہا ہے،لہذا آج وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے’ عمران خان ہی پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے’ وزیر اعظم ملک کے تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں’ ریڈیو پاکستان ملک کی نظریاتی و سیاسی سرحدوں کا محافظ ہے’ پاکستان کی تہذیب و تمدن اور تشخص کو اجاگر کرنے اور دنیا سے جوڑنے میں ریڈیو پاکستان کا اہم کردار ہے۔جمعرات کو یہاں ریڈیو پاکستان میں ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیلئے پارلیمنٹ کو یرغمال اور اسے انا کا مسئلہ بنایا گیا، ہم نے انکی اس ضد کو تسلیم کیا لیکن آج شہباز شریف پارلیمنٹ کی ساکھ کو داؤ پر لگا کر لندن میں خود ساختہ جلا وطنی پر ہیں اور یہاں اپنا سیاسی جانشین مقرر کر دیا جبکہ دوسرا بھائی بیماری کی آڑ میں باہر جانے کی تیاریکر رہا ہے اس کا مطلب یہ ہے وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا’ آج چیئر مین پی اے سی کا کوئی پتہ نہیں انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،یہ محلوں کے عادی ہیں انہیں عوام سے کوئی سرو کار نہیں،یہ لوگ عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں نیب کی عدالتوں میں جانا اور سوالوں کے جواب دینا چاہیئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وادی تیراہ جہاں دہشت گردی کے سائے تھے اور سابقہ قیادت جانے سے کتراتی تھیں،وہاں وزیر اعظم نے آج پاکستان مخالفوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بارود کی بو کو خوشبو میں تبدیل کر دیا’آج ان علاقوں میں ملکی قیادت خود جاتی ہیں اور لوگوں کو گلے سے لگاتی ہے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج،عوام اور میڈیا کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا 70فیصد دار و مدار زراعت سے وابستہ ہے لیکن ہمیں فوڈ سیکورٹی سمیت دیگر چیلنجوں کا سامنا ہے’زراعت کی ترقی کیلئے آبی ذخائر انتہائی ناگزیر ہیں جبکہ ڈیموں سے ہمارے آنے والی نسلوں کی بقا جڑی ہوئی ہے۔عمران خان ہی اس پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ملک و قوم کیلئے سوچتا ہے لیکن یہاں گزشتہ ستر سال سے حکمرانی جہیز میں ملتی رہی اور وہ صرف اپنے مفادات کیلئے سوچتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج عمران خان کی صورت میں ملک کو حقیقی قیادت ملک چکی ہے’اداروں کے مابین جو خلا چلی آرہی تھی اس پر قابو پایا گیا ہے’ ورکرز کے جائز مطالبات کو تسلیم اورترجیحات کا تعین کرنا ہمارا ایجنڈا ہے۔ادارے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے ،تمام اداروں کو فعال بنائیں گے تاکہ وہ قومی سلامتی کے ضامن ہوں اور مذہبی و سیاسی اقدار کو فروغ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج تشخص کا ہے،ہمیں اس تشخص کو بہتر کرنا ہوگااور اس میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں مناسب سٹریٹجی اور میکنزم لیکر آپ کیساتھ بیٹھوں گی اور وزیر اعظم کے وژن کے تحت اس ادارے کومستحکم کرینگے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے گزشتہ وزارت کے دوران ریڈیو پاکستان کے 860ورکرز کو ریگولرائز کیا تھااور یہ تب ممکن ہوا جب یونین اور ورکرز نے ہمارا ساتھ دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام فنکار ہمارا اثاثہ ہیں،جب تک انکی سرپرستی نہ ہو انکی آبیاری کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان وہ نرسری ہے جس نے نامور فنکاروں کو جنم دیا اور ان کو پروان چڑھایا ہے۔ریڈیو پاکستان،پاکستان کی آواز اور نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے۔ہم ملکر قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنائیں گے۔







