حکومت کی مخالفت میںن لیگ اور پی پی پی ایک ہو چکیں، نواز شریف کا اصل مسئلہ بیماری نہیں فراری ہے’سید صمصام علی بخاری

لاہور۔2 مئی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں بھی این آر او کیا اور اب بھی تلاش میں ہیں' اپوزیشن یاد رکھے عوام کا حافظہ اتنا بھی کمزور نہیں کہ اُن کا ماضی بھول جائے'نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت عدالت دے دے تو حکومت کیا کر سکتی ہے۔ نواز شریف نے خود کہا وہ بیرون …

لاہور۔2 مئی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں بھی این آر او کیا اور اب بھی تلاش میں ہیں’ اپوزیشن یاد رکھے عوام کا حافظہ اتنا بھی کمزور نہیں کہ اُن کا ماضی بھول جائے’نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت عدالت دے دے تو حکومت کیا کر سکتی ہے۔ نواز شریف نے خود کہا وہ بیرون ملک نہیں جانا چاہتے،اب کیوں عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے؟صوبائی وزیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم کا اصل مسئلہ بیماری نہیں فراری ہے اور اگر وہ بیرون ملک جانے میں کامیاب ہو گئے توباقی قیدیوں کا کیا قصو ر ہے؟ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ او ر پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کا نواز شریف سے ہاتھ ملانے کے باعث صفایا بھی ہو گیاہے’ دونوں جماعتیں حکومت کی مخالفت میں آپس میں پینگیںبڑھا رہی ہیں۔ صمصام بخاری نے کہا کہ بیوروکریسی میں خرابی کا اصل ذمہ دار بھی نواز لیگ کا طویل دور حکومت ہے’ ن لیگی دورحکومت میں سرکاری مشینری کو ریاست کی بجائے مخصوص خاندان کا وفادار بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی آڑ میں ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے والے اب بے نقاب ہو رہے ہیں اور ان کرپشن، منی لانڈرنگ اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، جلد اچھی خبریں آئیں گی’ وزیر اعظم عمران خان نے مہمندڈیم کا سنگ بنیاد رکھ کر قوم کے خوشحال مستقبل کی نوید سنا دی ہے’ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی اور ایک روشن صبح کا آغاز ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply