لاہور ۔ 03مئی(اے پی پی)واپڈا نے دریاﺅں سمیت تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی تازہ صورتحال کی رپوٹ جاری کر دی۔ واپڈا کی جمعہ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 42600کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد48500 کیوسک اور …
واپڈا کی دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

مزید خبریں
لاہور ۔ 03مئی(اے پی پی)واپڈا نے دریاﺅں سمیت تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی تازہ صورتحال کی رپوٹ جاری کر دی۔ واپڈا کی جمعہ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 42600کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد48500 کیوسک اور اخراج48500کیوسک، جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد50600کیوسک اور اخراج40000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد30700 کیوسک اور اخراج 13700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد98200 کیوسک اور اخراج 92200کیوسک،چشمہ پر آمد98600 کیوسک اور اخراج 95000کیوسک، تونسہ پر آمد85200 کیوسک اور اخراج74000 کیوسک، پنجند پر آمد9900 کیوسک، اور اخراج صفر کےوسک،گدوپر آمد 64100کیوسک اور اخراج 64100 کیوسک، سکھر پر آمد54000 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک کوٹری پر پانی کی آمد22300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا جبکہ تربیلاکے ریزروائزر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ریزروائزر میں پانی کی موجودہ سطح1429.91 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.753 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ نیز منگلا ریزروائزر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ریزروائزر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.513 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناءچشمہ ریزروائزر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ریزروائزر میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاﺅ کی صورت میں ہے۔







