اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدوجہد قابل ستائش ہے، ذرائع ابلاغ کو صحافت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے، موجودہ حکومت آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا رہی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عالمی یوم صحافت کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدوجہد قابل ستائش ہے، ذرائع ابلاغ کو صحافت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے، موجودہ حکومت آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا رہی ہے۔ جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے کی تشکیل میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اپنی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے عصرِ حاضر میں میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کےلئے صحافتی برادری کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے، موجودہ حکومت آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی اور دیگر سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کے صحافیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، آزادی صحافت کےلئے صحافتی برادی نے لازوال ق±ربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن کے منانے کا مقصد آزادیِ صحافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانا ہے جس سے آزادیِ صحافت کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کی ق±ربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







