اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) آئی ایم ایف کے وفد نے جمعہ کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کیا۔ وزارت کے حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے سی پیک و پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا اوردورے کے دوران پاکستان کی ترقی کے اہداف اور رفتار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پالیسی ایڈجسٹمنٹ پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے اس …
آئی ایم ایف کے وفد کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) آئی ایم ایف کے وفد نے جمعہ کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کیا۔ وزارت کے حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے سی پیک و پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا اوردورے کے دوران پاکستان کی ترقی کے اہداف اور رفتار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پالیسی ایڈجسٹمنٹ پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر تبادلہ کیا۔ اس موقع پر سکریٹری منصوبہ بندی نے منصوبہ سازی اور سی پیک منصوبوں پرجامع جائزہ رپورٹ پیش کی جس دوران بیرونی و اندرونی توازن کے ذریعے ملکی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ظاہرکیا گیا، اجلاس میں شماریات ڈویژن کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔







