وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سی ای او کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سی ای او نے ملاقات کی۔ وفد میں سی ای او ڈی پی ورلڈ اور مینجنگ ڈائریکٹر یو اے ای محمد المعلم اور نائب صدر عمر المہاری شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الضابی اور چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ ہارون شریف بھی ملاقات میں …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سی ای او نے ملاقات کی۔ وفد میں سی ای او ڈی پی ورلڈ اور مینجنگ ڈائریکٹر یو اے ای محمد المعلم اور نائب صدر عمر المہاری شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الضابی اور چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ ہارون شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ قیادت بے داغ اور ملک سے مخلص ہے تو دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ ڈی پی ورلڈ کے سربراہ ودیگر اراکین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں میری ٹائم شعبے میں سرمایہ کاری کا یہ موزوں ترین وقت ہے، پاکستانی بندرگاہیں مشرق اور مغرب کے تجارتی راستوں کو آپس میں ملاتی ہیں، پاکستان میری ٹائم شعبے کی ترقی کیلئے ٹھوس اور قابلِ ستائش اقدامات کررہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply