آزادانہ صحافت ہی جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کےلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے کیونکہ میڈیا ورکرز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے کیونکہ آزادانہ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کےلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے کیونکہ میڈیا ورکرز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے کیونکہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ صادق سنجرانی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاستی ذمہ داری لیتے ہوئے میڈیا ہاﺅسز اور کارکنان کے درمیان واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کےلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان میں موجود پریس گیلری شفافیت اور جوابدہی کا احساس دلاتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عالمی آزادی صحافت کے اہم دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply