جاپان کے سیفر کی طرف سے جاپان کے نئے شہنشاہ نارو ہیٹو کی تخت نشینی کے حوالے سے خصوصی استقبالیے کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا نے جاپان کے نئے شہنشاہ نارو ہیٹو کی تخت نشینی کے حوالے سے خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔ جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم کی معاون …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا نے جاپان کے نئے شہنشاہ نارو ہیٹو کی تخت نشینی کے حوالے سے خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔ جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر وسیم شہزاد، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، ارکان پارلیمان، سینئر سرکاری عہدیداران اور سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہنشاہ نوروہیٹو کی تخت نشینی کی تقریب کو منانے کے لئے ایک بہت بڑا کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان کی روایتی مٹھائی "موتی چور لڈو” اور جاپان کے روایتی پکوان "سوشی” سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے شاہی خاندان شہنشاہ امیریتس آکی ہیٹو اور ملکہ ایمیریتا نیچیکو پہلے جاپانی شہنشاہ اور ملکہ تھے جنہوں نے 1962ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ ابھی بھی بہت لگائو کے ساتھ اپنے دورے کی حسین یادوں کا ذکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کراچی، پشاور ، لاہور سمیت پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا تھا۔ جاپانی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ جاپان کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جاپان نے پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی توسیع اور ایکسرے کارگو سکینر کی فراہمی سے 2 جاپانی گرانٹس کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ نے جاپانی نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply