اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ میں مولانا مسعود اظہر کے ملوث ہونے اور پاکستان کو عالم سطح پر بدنام کرنے سے متعلق بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان پر بھارتی غیر ذمہ دارانہ الزامات عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو سری لنکن ہائی کمشین میں آمد …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہائی کمشین میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ میں مولانا مسعود اظہر کے ملوث ہونے اور پاکستان کو عالم سطح پر بدنام کرنے سے متعلق بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان پر بھارتی غیر ذمہ دارانہ الزامات عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو سری لنکن ہائی کمشین میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی سبکدوش ہونے والی بی جے پی کی حکومت کوسیاسی مقاصد کیلئے پاکستان کیخلاف دہشت گرد حملے میں اپنی کوششیں رائیگاں جانے پر انتہائی خفت اور پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکشن کمیٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے ذریعے قرارداد لانے اور سفارتی ناکامی پر بھارتی میڈیا نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملکی اور خطے کی خوشحالی کیلئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے چین کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد شاہد نے اس موقع پر کہا کہ سری لنکا میں صورتحال اس وقت قابو میں ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔







