اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے کیونکہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ منسلک ہوتاہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے بہت سے اقدامات بھی …
وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے کیونکہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ منسلک ہوتاہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے بہت سے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈورکا مکمل فائدہ حاصل کیا کیونکہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اس وقت کی ضرورت تھا۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاسی قیدی نہیں ہیں کیونکہ انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں سزا ہوئی ہے۔ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہترین طبی علاج کی سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے تاہم (ن) لیگ کے قائد اپنی صحت کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔







