وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد ہی ملکی اقتصادی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، ملک کے غریب عوام کے حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد ہی ملکی اقتصادی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، ملک کے غریب عوام کے حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ بات قابل قدر ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نہایت کم وقت میں خسارے کو کم کیا ہے اور ملکی درآمدات کے اضافے میں کامیاب ہوئی ہے جو حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل درست سمت پر گامزن ہیں اور پرعزم ہیں کہ جلد ہی اقتصادی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی قیمت پر ملکی معیشت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوستانہ پالیسیوں اور اصلاحات متعارف کرا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں بری طرح ناکام رہیں جن کی ناکام اور غیر معیاری پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا جس کا خمیازہ آج عوام اور موجودہ حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply