حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے امریکی حکام کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے، اعظم سواتی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے امریکی حکام کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کی حوالگی سے متعلق 1993ء میں کنونشن پر دستخط ہوئے تھے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود، جہانزیب جمالدینی اور دیگر …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے امریکی حکام کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کی حوالگی سے متعلق 1993ء میں کنونشن پر دستخط ہوئے تھے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود، جہانزیب جمالدینی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہوسٹن میں پاکستان کے قونصلر جنرل عافیہ صدیقی سے وقتاً فوقتاً ملتے رہتے ہیں تاکہ ان کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکیں اور ان کے پیغامات ان کے خاندان تک پہنچائے جا سکیں۔ قونصل جنرل نے 18 اپریل 2019ء کو عافیہ صدیقی کے ساتھ آخری ملاقات کی ہے۔ پاکستان نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ بیرون ملک فوجداری سزائوں کے حوالے سے 1993ء کے کنونشن کو نظر انداز نہ کیا جائے تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ملک واپسی کے لئے بات چیت ہوسکے۔ امریکی عدالتی نظام کے مطابق اپیل دائر کرنے کا فیصلہ صرف عافیہ صدیقی ہی کر سکتی ہیں۔ عافیہ صدیقی نے 18 اپریل کو ہونے والی ملاقات میں اپیل دائر کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر کے جواب کے بعد یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

مزید خبریں

Leave a Reply