شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے حملوں میں 8 بچے ہلاک ہوئے ہیں، یونیسیف

دمشق۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں 8 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہگزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہو نے والے پرتشدد واقعات میںکم از کم 34 بچے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ …

دمشق۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں 8 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہگزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہو نے والے پرتشدد واقعات میںکم از کم 34 بچے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شمالی ادلب کے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی رپورٹوں سے غمزدہ ہیں، مارے گئے بچے 15سال سے کم عمر کے تھے۔انہوں نے شام میں سرگرم تمام فریقوں سے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں