فرانس میں ٹرانسپورٹ ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل

پیرس ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) فرانس میں حکومت کے خلاف جاری ہڑتال کے باعث گیارہویں روز بھی پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی۔مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق ایسے وقت میں جب نئے سال کی تعطیلات شروع ہونے والی ہیں، حکومت فرانس اور ٹریڈ یونینوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ملک میں ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس کے تیسرے ہفتے کے آغاز پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی …

پیرس ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) فرانس میں حکومت کے خلاف جاری ہڑتال کے باعث گیارہویں روز بھی پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی۔مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق ایسے وقت میں جب نئے سال کی تعطیلات شروع ہونے والی ہیں، حکومت فرانس اور ٹریڈ یونینوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ملک میں ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس کے تیسرے ہفتے کے آغاز پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے صورتحال بدستور خراب ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریڈ یونینوں نے صدر ماکرون کی حکومت کو ملک کی تمام تر معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی پوری ذمہ داری ٹریڈ یونینوں پر عائد ہوتی ہے۔حکومت فرانس کی ریٹائرمنٹ پالیسی کے خلاف عوامی مظاہروں کا نیا سلسلہ پانچ دسمبر سے ایسے وقت میں شروع ہوا جب ملک میں نومبر 2018ءسے یلوجیکٹ والوں کے مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں۔

مزید خبریں