جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ادگان نے کہا ہے کہ ترکی کی سرزمین پر بسنے والے لاکھوں شامی مہاجرین کی مدد کے لئے بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث شمال مشرقی شام میں آپریشن شروع کرنے پر مجبور ہوئے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تنقید کے باوجود ترک فوجوں نے اکتوبر کے مہینے میں کرد جنگجوو¿ں کے …
شامی مہاجرین کی مدد کیلئے بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث شام میں آپریشن پر مجبور ہوئے، طیب اردگان

مزید خبریں
جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ادگان نے کہا ہے کہ ترکی کی سرزمین پر بسنے والے لاکھوں شامی مہاجرین کی مدد کے لئے بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث شمال مشرقی شام میں آپریشن شروع کرنے پر مجبور ہوئے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تنقید کے باوجود ترک فوجوں نے اکتوبر کے مہینے میں کرد جنگجوو¿ں کے نام نہاد سیف زون کو ختم کرنے کے لئے سرحد پار بڑا حملہ کیا، جسے ترکی کی دہشت گردی سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے جنیوا میں عالمی رفیوجی فورم میں جمع ہونے والے بین الاقوامی رہنماو¿ں کو بتایا کہ کوئی بھی ہماری مدد کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آتا۔ ترک حکام کے مطابق شام کے کچھ علاقے ابھی بھی غیر محفوظ ہیں اس لئے ترکی میں موجود 30 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کو اپنے ملک شام واپس جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔







