لندن ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے اور یورپی پالیسی سازوں پر اثر انداز ہونے والے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی خبروں اور غلط پروپیگنڈا کے حوالے سے کام کرنے والے یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے عالمی …
یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے واالے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

مزید خبریں
لندن ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے اور یورپی پالیسی سازوں پر اثر انداز ہونے والے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی خبروں اور غلط پروپیگنڈا کے حوالے سے کام کرنے والے یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے عالمی سطح پر پالیسی ساز اداروں میں پاکستان مخالف مہم چلانے والے بھارتی نیٹ ورک کے انتہائی فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ واضع رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 265 ویب سائٹس پر مشتمل یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے فعال ہے اور دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہا ہے، اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کے موقف کو رد کیا جائے یا پھر اسے کم سے کم پزیرائی ملے۔







