مکہ ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) دنیا بھر سے عمرہ پر آنے زائرین سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دیکھ سکیںگے۔مکہ میں سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے ڈائریکٹر جنرل ہشام مدنی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے پاس سیاحت کی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت موجودہے۔ سعودی سیاحت کو قابل …
عمرہ پر آنے والے زائرین سعودی ثقافتی ورثہ دیکھ سکیں گے

مزید خبریں
مکہ ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) دنیا بھر سے عمرہ پر آنے زائرین سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دیکھ سکیںگے۔مکہ میں سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے ڈائریکٹر جنرل ہشام مدنی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے پاس سیاحت کی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت موجودہے۔ سعودی سیاحت کو قابل قدر ترقی دی جا رہی ہے۔انہوں نے ٹور گائیڈز کو پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں نبھانے میں ضروری مہارت اور عمرہ پر آنے والوں کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے تربیت کی اہمیت واضح کی۔ مکہ سے طائف اور راستے میں دونوں شہروں میں تاریخی مقامات دکھانے کے لیے سیاحوں کے لیے خصوصی بس سروس متعارف کرائی جارہی ہے۔سعودی وزارت ثقافت 120کلچرل سینٹر کھولے گی۔ اس موقع پر ایک ٹورگائیڈ مونا داغستانی نے کہا کہ ہم انہیں سعودی ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیر کراتے ہوئے جزیرہ نما عرب کی تاریخ کے بارے میں بتا ئیں گے۔ایک اور ٹور گائیڈ فوزیہ حریری نے کہا کہ عمرہ پر آنے والوں کو مکہ، مدینہ اور مقدس مقامات تک محدود نہیں رہنا چاہیے، انہیں یہاں کے قدیم مقامات اور دیگر شہروں کا دورہ کرکے تجربات حاصل کرنے چاہییں۔







