چاہتا ہوں کہ سینیٹ میں مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے، امریکی صدر

واشنگٹن ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں ان کے مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے۔ یہ بات امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹ سپیکر نینسی پلوسی کے اس بیان کے بعد کہی جس میں انہوں نے کہا وہ اس وقت مواخذہ کا ٹرائل شروع نہیں کریں گی جب تک انہیں یہ …

واشنگٹن ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں ان کے مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے۔ یہ بات امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹ سپیکر نینسی پلوسی کے اس بیان کے بعد کہی جس میں انہوں نے کہا وہ اس وقت مواخذہ کا ٹرائل شروع نہیں کریں گی جب تک انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ریپبلیکنز مواخذہ کی کارروائی کا عمل کیسے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے مجھے سینیٹ میں ہونے والی کارروائی، وکیل، گواہ اور کسی بھی چیز کے متعلق معقول طریقہ کار نہیں بتایا اور اب ڈیموکریٹس سینیٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ سماعت کیسے کی جاتی ہے لہذا میں چاہتا ہوں کہ سینیٹ میں مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے۔

مزید خبریں