سرینگر ۔ 21دسمبر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ آج 139ویں روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اور لوگ سخت مشکلات سے دوچارہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار ہیں اور چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی …
مقبوضہ کشمیر :بھارتی محاصرے کا 139واں روز ، صورتحال بدستور ابتر

مزید خبریں
سرینگر ۔ 21دسمبر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ آج 139ویں روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اور لوگ سخت مشکلات سے دوچارہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار ہیں اور چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں ۔ پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔ دکانیں صرف صبح کے وقت کچھ دیر کیلئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں ۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں خاصری کم نظر آتی ہے اور کشمیر ی بھارت کے کشمیر مخالف اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔







