صوبہ بلخ میں طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ، 7 افغان فوجی جاں بحق، 6 اہلکار زخمی

کابل۔ 24 دسمبر (اے پی پی)فغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں فوجی کیمپ پر طالبان کے حملے میں7 افغان فوجی جاں بحق اور 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طالبان نے منگل کو صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد کے علاقہ خیلی گولی میں افغان فوج اور نیشنل انٹیلی جینس کے ادارہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس …

کابل۔ 24 دسمبر (اے پی پی)فغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں فوجی کیمپ پر طالبان کے حملے میں7 افغان فوجی جاں بحق اور 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طالبان نے منگل کو صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد کے علاقہ خیلی گولی میں افغان فوج اور نیشنل انٹیلی جینس کے ادارہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس ) کی جوائنٹ ملٹری بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںافغان وزارت دفاع کے مطابق 7 افغان فوجی جاں بحق اور 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو ئے ہیں جن میں 3 افغان فوجی اور 3 انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار شامل ہیں۔

مزید خبریں