کراچی۔26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,390 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.525 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 4,037 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.300 بلین روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 376.734 ملین روپے، …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,390 کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,390 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.525 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 4,037 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.300 بلین روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 376.734 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 261.728 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 160.880 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 137.665 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 100.384 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 74.280 ملین روپے، پیلیڈ یم کے سودوں کی مالیت 57.144 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 35.372 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 8.315 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 6.643 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 5.998 ملین روپے رہی۔








