عمان کے حکمران سلطان قابوس بن سید کی صحت کے لیے دعا کی اپیل

مسقط ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) عمان کے حکمران سلطان قابوس بن سید کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،ان کی صحت یابی کے لیے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر دعا کی اپیل کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 5 دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ ملک پر حکمرانی کرنے والے سلطان قابوس کی صحت خراب ہے اور حکام نے سوشل میڈیا پر ان کی خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی …

مسقط ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) عمان کے حکمران سلطان قابوس بن سید کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،ان کی صحت یابی کے لیے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر دعا کی اپیل کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 5 دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ ملک پر حکمرانی کرنے والے سلطان قابوس کی صحت خراب ہے اور حکام نے سوشل میڈیا پر ان کی خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سلطان قابوس 1940ءمیں سلالہ میں پیدا ہوئے ،ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی ان کے جانشینی بارے عوامی سطح پر کوئی اعلان کیا گیا ہے، تاہم سلطان قابوس بن سید نے اگلے جانشین کی نامزدگی کے لیے اپنی پسند کا انکشاف کیا اور اسے ایک مہر بند لفافے میں خفیہ رکھا ہے جسے ان کے انتقال کے بعد کھولا جائے گا۔سلطان قابوس نے خلیجی ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور عرب دنیا میں عمان کی شراکت کی کوئی مثال نہیں ۔

مزید خبریں