برطانیہ میں تنہا طیارہ اڑانے والی شامی لڑکی

لندن ۔27 دسمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پناہ گزینوں کے ہائی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر برطانیہ میں سکونت پذیر ایک ایسی شامی لڑکی کی کہانی شیئر کی ہے جس نے برطانیہ میں طیارہ تنہا اڑانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ شامی پناہ گزین لڑکی مایا غزال نے لندن کے ایک ہوائی اڈے سے طیارہ تنہا …

لندن ۔27 دسمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پناہ گزینوں کے ہائی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر برطانیہ میں سکونت پذیر ایک ایسی شامی لڑکی کی کہانی شیئر کی ہے جس نے برطانیہ میں طیارہ تنہا اڑانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ شامی پناہ گزین لڑکی مایا غزال نے لندن کے ایک ہوائی اڈے سے طیارہ تنہا اڑانے کا تجربہ کیا۔20 سالہ مایا غزال لندن سے پائلٹ کا کورس کررہی تھیں اور انہیں ڈگری حاصل کرنے کے لیے طیارہ تنہا اڑانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، وہ لندن کے مغربی ہوائی اڈے سے چھوٹا طیارہ رن وے کے آخر تک لے کر گئیں۔مایا غزال کا تعلق دمشق شہر سے ہے وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 2015ء میں دمشق سے برطانیہ آگئی تھیں جہاں وہ ایک یونیورسٹی میں طیاروں کی انجینیئرنگ کی طالبہ ہیں۔

مزید خبریں