اقوام متحدہ کا 2010 کی دہائی کا جائزہ، عشرے کے اہم واقعات کا انتخاب

اقوام متحدہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ 10 سالوں کے اہم واقعات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ہر سال کا ایک اہم واقعہ منتخب کیا جارہا ہے۔ جائزے میں سب سے پہلے 2010 کے لیے ہیٹی کے زلزلے کے واقعے کو چنا گیا ہے جس میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2011 کے لیے شام میں تنازعے …

اقوام متحدہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ 10 سالوں کے اہم واقعات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ہر سال کا ایک اہم واقعہ منتخب کیا جارہا ہے۔ جائزے میں سب سے پہلے 2010 کے لیے ہیٹی کے زلزلے کے واقعے کو چنا گیا ہے جس میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2011 کے لیے شام میں تنازعے کے آغاز کی خبر کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ اب بھی جاری ہے۔اس عالمی ادارے نے 2015 میں پیرس سمجھوتہ طے ہونے پر ماحولیاتی اقدامات کے لیے نئی توقعات کا اظہار کیا تھا۔ مذکورہ سمجھوتے کی منظوری کے وقت دنیا کے تقریبا تمام ممالک نے ماحولیاتی بحران کو معکوس کرنے میں تعاون کا عزم ظاہر کیا تھا۔اقوام متحدہ نے سنہ 2017 کی خبر کے طور پر میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے سنگین انسانی بحران کا انتخاب کیا ہے۔ 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، ظلم و ستم کے باعث اپنے علاقے سے فرار ہو کر دوسرے مقامات پر پناہ گزین ہوئے ہیں۔دنیا کے نئی دہائی میں داخل ہونے کے بعد بھی، اقوام متحدہ کا مختلف مسائل پر بین الاقوامی تعاون طلب کرنا جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔

مزید خبریں