نیویارک ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے 2019 ء کے اختتام کے قریب پہنچنے کے ساتھ ساتھ 10 سالوں کے اہم واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہر سال کا ایک واقعہ چنا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے 2010ء کے لیے ہیٹی کے زلزلے کو چنا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2011ء کے لیے شام میں تنازعے …
اقوام متحدہ کا 2010ء کی دہائی کا جائزہ، ہر سال ایک اہم واقعے کا انتخاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے 2019 ء کے اختتام کے قریب پہنچنے کے ساتھ ساتھ 10 سالوں کے اہم واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہر سال کا ایک واقعہ چنا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے 2010ء کے لیے ہیٹی کے زلزلے کو چنا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2011ء کے لیے شام میں تنازعے کے آغاز کی خبر کو منتخب کیا گیا ہے، یہ تنازعہ اب بھی جاری ہے۔عالمی ادارے نے 2015ء میں پیرس سمجھوتہ طے ہونے پر ماحولیاتی اقدامات کے لیے نئی توقعات کا اظہار کیا تھا، مذکورہ سمجھوتے کی منظوری کے وقت دنیا کے تقریبا تمام ممالک نے ماحولیاتی بحران کو معکوس کرنے میں تعاون کا عزم ظاہر کیا تھا۔اقوام متحدہ نے 2017ء کے اہم واقعے کے طور پر میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے سنگین انسانی بحران کا انتخاب کیا ہے، 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان ظلم و ستم کے باعث اپنے علاقے سے فرار ہو کر دوسرے مقامات پر پناہ گزین ہوئے ۔دنیا کے نئی دہائی میں داخل ہونے کے بعد بھی اقوام متحدہ کا مختلف مسائل پر بین الاقوامی تعاون طلب کرنا جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔







