انقرہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترکی وفد نے کہا ہے کہ رواں سال (2019 ء) ترکی کی اقتصادی شرح نمو 0.2 فیصد رہی اور 2020ءکے دوران بڑھ کر یہ 3 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات میں مثبت اضافے کی توقع ہے تاہم درمیانی مدت میں زیادہ مضبوط …
ترکی کی اقتصادی شرح نمو 2020 ءکے دوران 3 فیصد رہنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف

مزید خبریں
انقرہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترکی وفد نے کہا ہے کہ رواں سال (2019 ء) ترکی کی اقتصادی شرح نمو 0.2 فیصد رہی اور 2020ءکے دوران بڑھ کر یہ 3 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات میں مثبت اضافے کی توقع ہے تاہم درمیانی مدت میں زیادہ مضبوط اور زیادہ لچکدار بڑھوتی کے لئے جامع اصلاحاتی پیکیج کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں مالیاتی پالیسیوں کو افراط زر کو مستقل شکل میں گرانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منڈیوں کے دباﺅ میں کمی ہوئی ہے اور ترک لیرے کی قدر میں سنبھالا آیا ہے۔ اس کے علاوہ درآمدات میں کمی اور بھر پور سیاحتی سیزن نے کرنٹ اکاونٹ کی غیر معمولی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔







