ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے،صدر شمالی کوریا

پیانگ یانگ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) شمالی کوریاءکے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجی حکام اور سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی دفاع اور جغرافیائی سلامتی کے لیے چوکس ہو جائیں۔ کیمونسٹ ملک کے سپریم لیڈر کا یہ بیان سرکاری میڈیا پر نشر کیا گیا جو انھوں نے حکمران ورکرز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دیا۔کم جونگ ان نے اس موقع …

پیانگ یانگ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) شمالی کوریاءکے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجی حکام اور سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی دفاع اور جغرافیائی سلامتی کے لیے چوکس ہو جائیں۔ کیمونسٹ ملک کے سپریم لیڈر کا یہ بیان سرکاری میڈیا پر نشر کیا گیا جو انھوں نے حکمران ورکرز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دیا۔کم جونگ ان نے اس موقع پر ملک کی اقتصادیات کو متحرک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا اعلان کیا۔ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز ہفتہ (28 دسمبر) کو ہوا،امکان ہے کہ اس میٹنگ میں کم جونگ ان امریکا کے ساتھ اختلافات کے شکار جوہری مذاکراتی عمل کو معطل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں