کراچی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,437کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.994 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 3,904 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 778.996 ملین روپے تھی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 616.512 ملین روپے، …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,437کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,437کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.994 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 3,904 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 778.996 ملین روپے تھی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 616.512 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 495.822 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 466.441 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 232.938 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 232.636 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 83.913 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 51.580 ملین روپے، ایس پی500 کے سودوں کی مالیت 21.005 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 8.768 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت5.931 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.022 ملین روپے رہی جبکہ کاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.991 ملین روپے تھی۔








