معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ حکومت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات اورملک میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔اتوار کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات اورملک میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومت نے برآمدی …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ حکومت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات اورملک میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔اتوار کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات اورملک میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومت نے برآمدی شعبے کو17.5 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کردی ہے اوررواں ماہ کے دوران اس شعبے ری فنڈ کی مد میں مزید ادائیگیاں کی جائیگی۔ مشیرتجارت نے کہاہے کہ حکومت نے پالیسی بنائی ہے کہ برآمدی شعبے کو ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی مد میں رعائتیں دی جائے اس مقصد کیلئے ایف بی آر کے ساتھ مل کرحکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکا فروغ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ یہ شعبہ نجی شعبے میں زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کررہاہے۔ عبدالرزاق داود نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، برآمدی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہورہی ہے، گوشت اورپولٹری اشیاء کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہواہے، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو پولٹری کی بھاری مقدار برآمد کی جارہی ہے، اسی طرح چین کو سمندری اشیاء کی برآمدات کی جارہی ہے۔