سعودی عرب، اضافی حصص فروخت کرنے پر آرامکوکا نیا ریکارڈ

جدہ ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے اضافی حصص فروخت کرکے 29.4 ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آرامکو نے 450 ملین حصص فروخت کیے جس سے شیئرز کی پہلی رجسٹریشن کی قدر 29.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق آرامکو نے دسمبر 2019ء کے دوران پہلی بار اپنے حصص جاری کیے۔ ابتداءمیں 25.6 ارب ڈالر کے 3 ارب حصص فروخت ہوئے۔ …

جدہ ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو نے اضافی حصص فروخت کرکے 29.4 ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آرامکو نے 450 ملین حصص فروخت کیے جس سے شیئرز کی پہلی رجسٹریشن کی قدر 29.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق آرامکو نے دسمبر 2019ء کے دوران پہلی بار اپنے حصص جاری کیے۔ ابتداءمیں 25.6 ارب ڈالر کے 3 ارب حصص فروخت ہوئے۔ فی شیئر 32 ریال (8.53ڈالر ) میں فروخت ہوا تھا۔ آرامکو نے اسی وقت توجہ دلائی کہ وہ اضافی حصص فروخت کرسکتی ہے۔آرامکو کا کہنا ہے کہ اس نے اضافی حصص سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص کیے۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ فی الوقت مزید اضافی حصص فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں