لاہور۔9 فروری(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ 34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے …
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔9 فروری(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ 34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے روشن ماہانامہ ایونٹ کے افتتاحی میچ کے ریفری جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور سید امتیاز اقبال فورتھ امپائر ہوں گے۔رچرڈ ایلنگ ورتھ سمیت 3 غیر ملکی امپائرز 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول 34 روزہ ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔ سری لنکا کے رینمور مارٹینیز ایونٹ کے تیسرے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ابتدائی طور پر 9 میچوں کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ بننے والے مائیکل گف 6 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے باعث گذشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔علیم ڈار 10، 11 اور 15 مارچ کو شیڈول میچوں میں امپائرنگ کریں گے۔15 امپائرز پر مشتمل فہرست میں 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز اقبال ٹورنامنٹ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ابتدائی طور پر لیگ کے 30 میچوں کے لیے اعلان کردہ آن فیلڈز امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشید کے نام شامل ہیں۔ایونٹ کے دوران روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میچ آفیشلز کی تعیناتی میں 20 فروری کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی( میچ کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا)رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)، سید امتیاز اقبال(فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)،21 فروری کودوپہر 3 تا شام 6:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔شام 8 تا رات 11:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رینمور مارٹینیز اور راشدریاض(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)،22 فروری کودوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورمیںرینمور مارٹینیز اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، راشدریاض (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)،23 فروری کودوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،سید امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رینمور مارٹینیز اور راشدریاض(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)،26 فروری کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میںفیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔ 27 فروری کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور
مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔28 فروری کودوپہر 3 تا شام 6:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل خان آفریدی اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔شام 8 تا رات 11:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔29 فروری کودوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل خان آفریدی اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)، اسلم بڑیچ (فورتھ امپائر) اور جاوید ملک (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔یکم مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ماجدحسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔2 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔3 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شوزب رضا اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔4 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شوزب رضا اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، فیصل خان آفریدی(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری) ہوں گے،اسی طرح 5 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔6 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مائیکل گف اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری)۔7 مارچ کودوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راشد ریاض اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، رینمور مارٹینیز (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مائیکل گف اورآصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور عزیز الرحمٰن (میچ ریفری)۔8 مارچ کودوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مائیکل گف اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔10 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورمائیکل گف اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔11 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آصف یعقوب اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، مائیکل گف (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔12 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں احسن رضا اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔13 مارچ شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں راشد ریاض اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا(تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔14 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں احسن رضا اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری)۔15 مارچ کودوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میںشوزب رضا اور علیم ڈار(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،ناصر حسین (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں راشد ریاض اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا(تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری) ہوں گے، جبکہ پی
سی بی ترجمان کے مطابق17 مارچ کوشام7 تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں،18 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں،20 مارچ کوشام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹرون کی ونر) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اور22 مارچ کو فائنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچوں کے لیے آفیشلز کی تقرری بعد میں کی جائے گی۔








