اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، پوری پاکستانی قوم سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کی شکر گزار ہے، پاکستان سیاحت کے لئے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، وہ وقت دور نہیں …
پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، پوری پاکستانی قوم سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کی شکر گزار ہے، پاکستان سیاحت کے لئے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان خطے میں مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پوری پاکستانی عوام اور حکومت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتظامیہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں، بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیج کر دنیا میں پرامن پاکستان کا تشخص اجاگر کیا ہے، بین الاقومی کرکٹ کی بحالی اور پاکستان سپر لیک کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے کے بعد باقی بین اقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے کھیل اور سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،پاکستان سیاحت کے لیے دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اسد قیصر نے کہا کہ برطانوی اور امریکی شہریوں کے لیے جاری ٹریول ایڈوائزری پاکستان کے پر امن ہونے کی واضح دلیل ہے، ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے برطانوی اور امریکی شہریوں کو پاکستان آنے میں آسانی ہو گی، پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان خطے میں مضبوط معیشت کا مرکز سمجھا جائے گا، پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔








