مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع

ریاض ۔ 11 فروری (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کردی ۔سعودی اخبار کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ جنرل پریذیڈنسی اعلی قیادت کے …

ریاض ۔ 11 فروری (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کردی ۔سعودی اخبار کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ جنرل پریذیڈنسی اعلی قیادت کے یہاں غیر معمولی اہمیت کیی حامل ہے، اعلی قیادت کی دلچسپی کی بدولت ہی جنرل پریذیڈنسی اپنے فرائض بہتر شکل میں انجام دے پارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اعلی قیادت کی ہدایات کے مطابق تمام امور احسن انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔