اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) اسیر حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو ”منی انڈیا“ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حق خوارادیت کے حصول تک کشمیر بارے ایمرجنسی نافذ کی جائے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل …
اسیر حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا پی بی سی کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) اسیر حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو ”منی انڈیا“ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حق خوارادیت کے حصول تک کشمیر بارے ایمرجنسی نافذ کی جائے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، یہ بیرک چھوٹے سے پنجرے کی مانند ہے جہاں پر کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔ وہ پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی) کے زیراہتمام صحافیوں بالخصوص سٹیٹ میڈیا کےلئے ”مودی کی ہندوتوا پالیسی، کشمیر میں بہتا ہوا خون اور پاکستانی میڈیا کا ردعمل“ کے عنوان سے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بندوتوا ڈیزائن اور مودی کی پالیسیوں کے خلاف حکومتی بیانیہ کو فروغ دینا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کےلئے پہلی دفاعی لائن پاکستانی میڈیا ہے، جنگوں میں بھی خبریں کیمرے اور رپورٹرز کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حالات مزید خراب ہو چکے ہیں، آج مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ کی یوم شہادت پر بھی بھارت نے تشدد، ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ہے، افضل گورو کو جس جگہ رکھا گیا تھا وہی پر یاسین ملک کو بھی منتقل کر دیا ان کی صرف یہ غلطی ہے کہ وہ یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں نہتے اور معصوم کشمیری بغیر کسی اسلحہ اور فوج کے بھارتی فوج کی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنی ہی زمین سے محروم کرتے ہوئے انہیں اپنے ہی ملک میں مہاجر بنا دیا اور بھارت سمیت دیگرجگہوں سے ہندوﺅں کو مقبوضہ کشمیر بھجوایا جا رہا ہے، ایک طرف کاروباری شخصیات کو 100,100 سال مدت کےلئے لیز پر زمین دی جا رہی ہے تو دوسری طرف پورے بھارت سے بھکاریوں کو یہاں منتقل کیا جا رہا ہے، ایک فیصلے سے بھارت نے جدید تکنیکی جنگ شروع کر دی ہے جس کا توڑ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شملہ معاہدے سمیت ہر معاہدے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اداروں کے فیصلوں کو پس پشت ڈال کر ہندوتوا نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ پی بی سی کے سابق کنٹرول خورشید عالم نے تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں شرکاءکو مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر ہونے والے مظالم کی رپورٹنگ کے لئے موزوں الفاظ کے چناﺅ ، خبر کی تیاری بارے تربیت دی۔ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل السلام نے شرکاءکو ہندوتوافلسفہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوتوا کا تصور ہندو مذہب سے بالکل مختلف ہے، پہلے ہندو ثقافت مسلط تھی اور اب اسے ہندوتوا کو ہندو عقائد کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔ پی بی اے کے پرنسپل محمد طارق چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صحافیوں کو تنازعات سے متعلق امور کی تربیت فراہم کی جائے اور ان کو ایسے مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے علم اور صلاحیت سے آراستہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی میڈیا کے ذریعے شروع ہونے والی مہمات صرف پروپیگنڈے پر مبنی ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے اور اس کے پراپینگنڈے کو حقیقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ پی بی سی کے سابق کنٹرولر نیوز محمد ریاض الدین نے صحافیوں کو مختلف خبروں اور اصطلاحات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کی رہنمائی کی کہ خبروں کی وضاحت اور اداریوں میں موزوں اور بہترین الفاظ کا انتخاب کیا جائے ۔








