کوئٹہ 17۔ فروری( اے پی پی)کوئٹہ میں شارع اقبال پر خود کش دھماکہ میں7افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق شارع اقبا ل کچہری کے قریب پیر کو خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںدو پولیس اہلکار عبدالرسول ، محمد زمان اور ایک لیویز اہلکار محمد حمید جبکہ محمد نسیم منظور احمد،احمد اللہ اور ہزار علی شہید ہوگئے ، جبکہ زخمیوںمیں ، سید دواد ، شہریار ، …
کوئٹہ شارع اقبال پر خود کش دھماکہ 7افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے

مزید خبریں
کوئٹہ 17۔ فروری( اے پی پی)کوئٹہ میں شارع اقبال پر خود کش دھماکہ میں7افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق شارع اقبا ل کچہری کے قریب پیر کو خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںدو پولیس اہلکار عبدالرسول ، محمد زمان اور ایک لیویز اہلکار محمد حمید جبکہ محمد نسیم منظور احمد،احمد اللہ اور ہزار علی شہید ہوگئے ، جبکہ زخمیوںمیں ، سید دواد ، شہریار ، برکت ، امیر بخش ، سمیع اللہ محمد داود ، سف الدین ، محمد وسیم عدیل محمد داود محمد عظیم محمد فصیل ، فیض الحسن شریف احمد شریف الدین محمد نسیم نصیب اللہ فرحان محمد اسد زخمیو ں میں شامل ہیں ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوںاور زخمیوں کو فوری طورپر سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے ، دھماکے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک مذہبی جماعت پریس کلب کے سامنے ریلی نکال رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور شارع اقبال سے آرہا تھا، جب وہ پولیس کے قریب پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اسے روک لیا اوراس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔








