اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے، دشمن نے ایک مرتبہ پھر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے، دشمن نے ایک مرتبہ پھر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔








