اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ او پی ایف بورڈ سے دو کروڑ کے فنڈز منظور کروا کر چین میں پاکستانی طلبہ کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے نجی ٹی وی چینل سے …
او پی ایف بورڈ سے فنڈز منظور کروا کر چین میں پاکستانی طلبہ کو کھانا فراہم کر رہے ہیں ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ او پی ایف بورڈ سے دو کروڑ کے فنڈز منظور کروا کر چین میں پاکستانی طلبہ کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمجھ سے منسوب 3 ہزار زائرین کو پاکستان لانے کی خبر سراسر بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر افواج اور مقامی صوبائی انتظامیہ چیک رکھتی ہے۔تفتان بارڈر ہو یا چین بارڈر، حکومت پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی تو پاکستان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانا ہے۔دوسرے ممالک کی نسبت حکومت پاکستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی امداد کے حوالے سے او پی ایف بورڈ سے دو کروڑ کے فنڈ ز منظور کروا کر چین میں پاکستانی طلبہ کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین میں مقیم 1300 پاکستانی طلباء کو راشن کی فراہمی کے لئے ان کی مکمل فہرست وزارت خارجہ سے منگوائی ہے اور چین میں مقیم طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔








