اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل دےدی گئی۔ وزیراعظم و پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ویلفیئر ونگ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پاکستان تحریک انصاف …
پاکستان تحریک انصاف انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل دےدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی تشکیل دےدی گئی۔ وزیراعظم و پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد انصاف ویلفیئر ونگ کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ویلفیئر ونگ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی، سینئر نائب صدر ساجد ممتاز، خیبرپختونخوا سے نائب صدر اشفاق پراچہ، پنجاب سے نائب صدر آغا شیراز، بلوچستان سے صابر خان اور سندھ سے ملک حاضر خان جتوئی نائب صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کےلئے جمشید اقبال چیمہ کو مقرر کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیّد اظہر الحسن قادری، گلگت، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کےلئے جلال حیدر خان، بشارت سلیم، عظمیٰ عمر، باچا سیّد، نیلم حیات، عارفہ بتول اور ذیشان علی خواجہ فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ملک افتخار احمد اعوان جبکہ سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں عابد خان نبھائیں گے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی نے انصاف ویلفیئر ونگ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔








